ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں ایک شخص کا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں مقناطیسی اثر شروع ہونے کا دعویٰ،ڈپٹی کمشنر نے دعوے کو کیا مسترد

اڈپی میں ایک شخص کا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں مقناطیسی اثر شروع ہونے کا دعویٰ،ڈپٹی کمشنر نے دعوے کو کیا مسترد

Tue, 15 Jun 2021 18:52:02    S.O. News Service

اڈپی 15/ جون (ایس او نیوز) سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو کلپ میں بتایا گیا ہے کہ راگھویندرا بھٹ نامی شخص جب ویکسین لگوا کر آیا تو اس کے بعد سے اس کے جسم میں مقناطیسی اثر پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں لوہے کی چیزیں، سکّے اور برتن اس کے جسم سے چپکنے لگے ہیں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے راگھویندرا بھٹ نے بتایا کہ میں نے پونے کے ایک شخص کی ویڈیو دیکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کووڈ ویکسین لگوانے کے بعد اس کے جسم سے لوہے کی چیزیں چپکنے لگی ہیں ۔ میں نے بھی ویکسین لگوانے کے بعد چیزوں کو اپنے جسم پر چپکانے کی کوشش کی تو وہ میرے جسم سے چپکنے لگیں۔ جب میں نے اپنے دوستوں کو یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کی رائے دی۔

    معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راگھویندرا بھٹ کو اجرکاڈ ہاسپٹل میں طبی معائنہ کرنے کے لئے طلب کیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر جگدیشا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ :"کووڈ ویکسین لگوانے سے مقناطیسی قوت جسم میں پیدا ہونے کا دعویٰ کرنا بالکل جھوٹ ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے راگھویندرا کو  طبی معائنہ کے لئے طلب کیا ہے۔ راگھویندرا نے اپنا ویکسین کا پہلا ڈوز 28 اپریل کو لیا تھا۔ اس بات کو ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔ وہ ذیابیطس اوربلڈ پریشر کا بھی مریض ہے۔ ویڈیو کی وجہ سے عوام کو ویکسین لینے  سے  گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں ویکسین ضرورلگوانا چاہیے۔


Share: